کراچی والوں کے اچھی خبر آگئی، آج سے چاند رات تک تمام مارکیٹیں رات دیر گئے تک کھلی رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کراچی نے آج 10ویں روزے سے مارکیٹیں دیرتک کھولنے کا اعلان کردیا۔
انجمن تاجران کراچی کے صدر جاوید شمس نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کی خریداری کے کیے شہرکے تمام بازار اور شاپنگ سینٹرز رات دیرتک کھلے رہیں گے۔
جاوید شمس نے کہا کہ امن وامان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے شہریوں کا خریداری کے لیے بازاروں میں رش بڑھنے لگا جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں کے قریب پولیس نفری میں اضافہ کیاجائے تاکہ عوام اور تاجر پُرسکون ماحول میں عید شاپنگ کر سکیں۔
جاوید شمس نے کہا کہ تمام مارکیٹوں میں انجمن تاجران کراچی کے ذمہ داران موجود ہیں اورانتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کی رہنمائی کریں گے۔