کراچی: نیو چالی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی: نیو چالی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی


کراچی کے علاقے نیو چالی میں سلنڈر پھٹنے سے دکان میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

چیمبر آف کامرس کے مرکزی دروازے کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ جنریٹر کے ساتھ لبریکینٹس میں آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا، تاہم فائر بریگیڈ نے آگ کو کنٹرول کرلیا اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شارع فیصل نرسری کے قریب چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی،گاڑی میں سوار افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے، علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں