کراچی میں گیس چوری کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
سوئی سدرن کے مطابق سبزی منڈی کے قریب گل حسن ٹاؤن میں کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی۔
حکام نے بتایاکہ 2500 گھروں کو گیس چوری پکڑی گئی ہے اور تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے۔
حکام نے بتایاکہ سالانہ 24 لاکھ کیوبک میٹر گیس چوری کی جارہی تھی۔