کراچی: محکمہ موسمیات نے 10 اور 11 اگست کو کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق 9 اگست کی شام سے سندھ میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ کراچی میں 10 اور 11 اگست کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خلیج بنگال کے شمال میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جو مغرب کی جانب جاسکتا ہے اور 8 اگست تک ہوا کا کم دباؤ بھارتی راجستھان میں پہنچ سکتا ہے جس سے سندھ سمیت کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔