کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7 بی سے ملنے والی گلا کٹی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 53 سالہ نعیمہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ شناختی دستاویزات کے مطابق لیاقت آباد بی ون ایریا کی رہائشی تھیں۔
خاتون کی شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سے نادرا ریکارڈ کے ذریعے گئی تاہم خاتون کے اہلخانہ میں سے کسی نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
مقتولہ چند ماہ قبل لیاقت آباد سے سرجانی ٹاؤن منتقل ہو گئی تھیں اور کسی سے رابطے میں بھی نہیں تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان مقتولہ کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر سرجانی میں پھینک کر چلے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سردخانہ منتقل کردیا گیا ہے تاہم واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔