کراچی میں پینٹنگ سے سجی دنیا کی سب سے اونچی دیوار کہاں ہے؟


کراچی میں اتوار کے روز 286 فٹ بلند پینٹ کی جانے والی فن دیوار ’رائزنگ بلو‘ کی نقب کشائی کی گئی، اس دیوار کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہاہے کہ یہ دنیا کی سب سے اونچی عوامی فنی دیوار ہے۔

اس دیوار کا نام ’رائزنگ بلو‘ رکھا گیا ہے جسے ایک اطالوی آرٹسٹ گوئسپ پرسیواٹی نے بنایا ہے جو ’انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹیول‘ کا حصہ ہیں اور یہ آئی ایم کراچی کا ایک اقدام ہے۔

اس موقع پر اطالوی قونصل جنرل اینا رفینو کا کہنا تھا کہ گوئسپ پرسیواٹی انٹرنیشنل پبلک آرٹ فیسٹیول سے قبل کراچی میں کام کرچکے ہیں اور یہ امریکا، پرتگال، آسٹریلیا سمیت جاپان اور دیگر ممالک میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Italy in Karachi@ItalyinKarachi

Inauguration of “Rising Blue”, the tallest mural in the world by a single artist (286.67 feet). It was painted by the Italian artist Giuseppe Percivati, supported by the Consulate of Italy, as a tribute to people of Karachi.@ItalyMFA@iamkhiofficial@EtihadAirways

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter
See Italy in Karachi’s other Tweets

اس پروجیکٹ کو بنانے کا موضوع پاکستان کے مینگرووز کے جنگلات کا تحفظ ہے۔

اطالوی آرٹسٹ نے دیوار کے حوالے سے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو پینٹ کرنے میں 9 دن لگے جب کہ اس کی منصوبہ بندی کرنے میں کئی ماہ لگے۔

اطالوی آرٹس جولائی میں اس پروجیکٹ کو بنانے کے لیے جگہ ڈھونڈنے آئے تھے جس کے بعد انہوں نے ٹی پی ایل ٹاور (سینٹر پوائنٹ) کی دیوار کو اس پروجیکٹ کے لیے بہترین قرار دیا۔

یہ کراچی کے علاقے قیوم آباد پل کے قریب واقع ایک بلند عمارت کی دیوار ہے۔

دیوار پینٹ کرنے والے آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ ’کراچی ایک خوبصورت شہر ہے لیکن اس کو قدرے نظرانداز کردیا گیا ہے، اسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے لیکن بعض اوقات یہ دھول کے شہر کی طرح ہوتا ہے، کراچی کے لوگ خوبصورت ہیں، یہ شہر میلان ،روم یا لندن جتنا خوبصورت ہوسکتا ہے‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں