کراچی میں پاکستان کے پہلے ‘ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر’ کا افتتاح


کراچی میں پاکستان کے پہلے  ‘ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر’ کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر محکمہ بلدیات اور محکمہ صحت سندھ  کی جانب سے  مشترکہ طور قائم کیا گیا ہے۔

اس کے ذریعے کراچی کے شہریوں کا کورونا ٹیسٹ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے لے لیا جائےگا جب کہ اگلے مرحلے میں شہریوں کو گھروں پر بھی ٹیسٹ کی سہولت فراہم ہوگی۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور اپنا ٹیسٹ بھی کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور شہریوں کی حفاظت بھی ہوگی اور ایسے سینٹر سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے لیے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ  آفس کی ہیلپ لائن پر فون کرنا ہوگا، ہیلپ لائن ٹیسٹ کے لیے وقت اور کوڈ فراہم کرے گی۔

SyedNasirHussainShah’s Office@NasirShahOffice

First drive-through coronavirus testing centre set up in @SyedNasirHShah

Embedded video

See SyedNasirHussainShah’s Office’s other Tweets

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر میں خصوصی ایکسرے مشین بھی لگائی گئی ہے جس کے ذریعے  کورونا کے مشتبہ مریضوں کا ایکسرے بھی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 676 ہوچکی ہے جن میں سے 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 51 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں