کراچی میں مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو اضافہ کردیا


سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں آج 15 روز کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹرز جوق در جوق اسٹیشنز کی جانب رواں دواں ہیں تاہم 15 روز بعد ملنے والی سی این جی 17 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، اور 123 روپے فی کلو میں ملنے والی سی این جی اب 140 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، اور اس اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آل پاکستان سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن نے قیمت نہ بڑھانے کی یقین دھانی کرائی تھی، اور اسی وجہ سے قیمت بڑھانے کےبجائے کاروباربندکرنے کوترجیح دینے کی بات کی گئی تھی، تاہم سی این جی ڈیلرزنے ٹیکس اورڈیوٹی کا سارا بوجھ شہریوں پرڈال دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں