کراچی میں قرنطینہ سے فرار کورونا کا مشتبہ مریض گھوٹکی سے گرفتار


کراچی میں قرنطینہ سے فرار مہلک کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے  کراچی میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے فرار ہونے والے مریض کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کو کراچی کے ایک قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا جہاں اس کا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا تھا لیکن رپورٹ آنے سے قبل ہی وہ فرار ہو گیا تھا جسے دو روز پہلے گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب مشتبہ مریض کو گھوٹکی میں ہی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک اور کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئیں ہیں جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی ہے جس میں سے دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں