کراچی میں فکس اٹ کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش کی گئی۔
کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے قریب سماجی تنظیم فکس اٹ نے صدر مملکت عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی کوشش کی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار فکس اٹ کے رضا کاروں کو روکنے کے لیے ان کی منتیں کرتے رہے۔
فکس اٹ کراچی کے صدر صداقت علی نے سوشل میڈیا پرصدر عارف علوی کا پروٹوکول روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی صاحب الیکشن سے پہلے آپ لوگوں نے بہت بڑے دعوے کیےآپ کو شرم آنی چاہئے، اب آپ لوگوں کا یہ حال ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد وی آئی پی موومنٹ میں جارہے ہیں۔
فکس اٹ کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو میں فاسٹ ٹریک سے پروٹوکول گزر رہا ہے تاہم دیگر ٹریکس پر عام ٹریفک رواں دواں ہے۔