کراچی میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق


 کراچی: شہر قائد سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں ایک سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،پاکستان میں اس وقت گیارہ مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ماہ سیورج پانی سے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ڈسٹرکٹ میں حالیہ پولیو مہم 1 سے 21 اگست کو چلائی گئی تھی۔

لانڈھی بختاور ولیج سے ماحولیاتی نمونہ رواں سال 23 اگست کو حاصل کیا گیا تھا۔ رواں سال کراچی سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے جبکہ اس سے قبل کراچی سے پچھلا مثبت نمونہ مئی 2021 میں رپورٹ ہوا تھا۔ ضلع سے آخری پولیو وائرس کیس جون 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔

جن مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اُن میں خیبر پختونخواہ میں 5 پنجاب میں 5 مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ یاد رہے کہ رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوچکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں