کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک

کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک


کراچی میں تیز ہواؤں سے شہر کا موسم گرد آلود ہو گیا اور شدید ہواؤں کے نتیجے میں دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں مغرب سے 25-30 ناٹیکل مائلز کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک ویڈیو کلپ میں مزید بتایا کہ مغربی بلوچستان اور ایران میں دباؤ زیادہ ہے جس کی وجہ جنوبی پنجاب سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی اور بالائی سندھ میں مغربی کم دباؤ والا موسمی نظام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

سردار سرفراز نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 35 کے این تک پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں گرد آلود ہوائیں اور موسم آدھی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیز ہوائیں چلنے سے درختوں گر سکتے ہیں خیموں وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دریں اثنا تیموریہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عبدالرشید نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب تیز ہوا کے باعث دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر سوا بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک لائبریری کی دیوار گر گئی۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ متوفی کی عمر 60 سال تھی اور وہ رتن باغ کے علاقے میں پھول فروخت کرتا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ وہ دیوار کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ تیز ہوا کے سبب دیوار گر گئی اور البتہ ان سے کچھ فاصلے بیٹھا ہوا ان کا بھائی واقعے میں محفوظ رہا۔

متوفی کی لاش کو طبی اور قانونی ضوابط کی تکمیل کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں