کراچی میں بہو کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سُسرگرفتار


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بہو کے ساتھ زیادتی کے الزام میں سُسر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نازو کی درخواست پر ان کے سُسر صفدر کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا مقدمہ سرجانی ٹاون تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے بیان دیا کہ میرے شوہر کام کے لیے اسلام آباد میں رہتے ہیں وہ صرف 10،15 دنوں کے لیے گھر آتے ہیں اور میں تین بچوں کے ساتھ سرجانی ٹاؤن میں اکیلی رہتی ہوں۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شوہر کی غیر حاضری میں سُسر نے مجھ پر تشدد کیا اور  میرے ساتھ زیادتی بھی کی، شوہر اور رشتے داروں کو جب آگاہ کیا  تو انہوں نے مجھ سے ثبوت مانگا میں نے ثبوت کے طور پر سُسر کی ویڈیو بنائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں