کراچی: محکمہ موسمیات نے فی الحال کراچی میں بارش کے امکان کو رد کردیا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران سے آنے والے سسٹم سےاندرون سندھ اور بلوچستان میں اچھی بارش ہوئی، بارش برسانے والے ایک دو اور سسٹم آنے کے امکان ہیں جو کہ جنوب شمالی علاقوں اور بلوچستان میں بارش برسائیں گے۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ صحرائی علاقوں سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سمندری ہوائیں رک جاتی ہی اور یہ ایک غیر معمولی سرگرمی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ماہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔