کراچی: شاہراہ فیصل پر میٹروپول کے قریب عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد بے ہوش

کراچی: شاہراہ فیصل پر میٹروپول کے قریب عمارت میں آتشزدگی، 5 افراد بے ہوش


کراچی میں شاہراہ فیصل پر میٹرو پول کے قریب عمارت کی نویں منزل پر آگ لگ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق آگ لگنے سے عمارت میں دھواں بھر گیا جس کے باعث 5 افراد بے ہوش ہوگئے جن میں سے 2 کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ عمارت میں شدید دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا جسے کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کیا گیا،  عمارت میں موجود تمام 50 افراد کو نکال لیا گیا اور عمارت کی چھت پر موجود افراد کو اسنارکل کی مدد سے اتارا گیا۔

حکام کے مطابق آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 2 اسنارکل موجود ہیں جب کہ جناح اسپتال موڑ سے میٹرو پول جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ ٹریفک کو ایف ٹی سی سےکالا پل کی طرف بھیجا جارہاہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں کسی اور کے موجود ہونےکی اطلاع نہیں،  عمارت میں لگی آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا،پاک بحریہ کےفائر فائٹرزکی میٹرول پول کےقریب عمارت میں لگی پر قابو پانےمیں معاونت تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 5 فائر ٹینڈرز، اسنارکل اور عملہ آگ پر قابو پانےمیں مددکررہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں