کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کی جانیوالی پولیس چوکیوں کی دوبارہ تعمیر


کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر مسمار کی جانے والی پولیس چوکیوں کی دوبارہ تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
کراچی تجاوزات آپریشن: وفاق، سندھ اور کے ایم سی کی مشترکہ رپورٹ عدالت میں جمع
سندھ حکومت نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے عدالتی حکم پر نظرثانی اپیل دائر کردی
سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم
سپریم کورٹ نے چند ماہ قبل کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا جس کے تحت صدر کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بڑی تعداد میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے اسے اصل حالت میں بحال کیا گیا جب کہ دیگر کئی علاقوں میں بھی تجاوزات سمیت فٹ پاتھوں پر بنی پولیس چوکیوں کو بھی مسمار کیا گیا۔

کراچی میں ایک بار پھر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی شروع کردی گئی ہے اور مسمار کی جانے والی پولیس چوکیوں کی دوبارہ تعمیر کی جارہی ہے۔

صدر ایمپریس مارکیٹ کے اطراف مسمار کی جانے والی پولیس چوکی کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ چوکی کی تعمیر کے لیے متعلقہ حکام سے اجازت لے لی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں