کراچی: رواں ماہ ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ


کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 114 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 114 جبکہ صرف 10 اکتوبر کو ڈینگی کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کراچی میں ڈینگی کے اب تک 1 ہزار 497 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں 1 ہزار 741 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔

سندھ میں رواں برس ڈینگی سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں