کراچی: رمضان سے قبل منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے جرمانہ

کراچی: رمضان سے قبل منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے جرمانہ


رمضان کے آغاز سے قبل کراچی کی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف مہم شروع کردی۔

مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلارعایت کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ ماہ رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ترجیحی کوششیں کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کمشنر کراچی نے نے کہا ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ ادارے وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے ترجیحی اور مربوط کوششیں کریں، گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی میں 137 گراں فروشوں کے خلاف 8 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلارعایت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ نتیجہ خیز اقدامات کرکے سرکاری نرخ کو سختی سے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

ضلع جنوبی میں 36 گراں فروشوں پر 2 لاکھ 96 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع شرقی میں 17 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 48 ہزار روپے جبکہ ضلع غربی میں 49 گراں فروشوں پر 75 روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع وسطی میں 12 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے، ملیر میں 11 گراں فروشوں پر 42 ہزار روپے، کورنگی میں 7 گراں فروشوں پر 65 ہزار روپے اور کیماڑی میں 5 گراں فروشوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں