کراچی: سرد خانے میں غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون کچھ گھنٹے بعد انتقال کر گئی۔
عباسی شہید اسپتال میں گزشتہ روز 75 سالہ رشیدہ بی بی کو مردہ قرار دیا گیا تھا جس کا باقاعدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔
رائع کا بتانا تھا کہ فالج سے متاثرہ رشیدہ بی بی کو عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے بغیر معائنے کے ہی خاتون کو مردہ قرار دے دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا جسم تقریباً پون گھنٹے تک سردخانے پھر ایک گھنٹے غسل کے لیے باہر رکھا رہا اور جب خاتون کو غسل دینے کے لیے اٹھایا گیا تو بدن میں حرکت ہوئی جس پر اہلخانہ نے شور مچا دیا۔
تاہم اب سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ 75 سال کی رشیدہ بی بی گزشتہ رات انتقال کر گئی ہیں۔