کراچی: حب ریلی آٹو کراس، حمزہ حامد نے فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ڈے کا ٹائٹل جیت لیا

کراچی: حب ریلی آٹو کراس، حمزہ حامد نے فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ڈے کا ٹائٹل جیت لیا


حب ریلی آٹو کراس میں سید حمزہ حامد نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فاصلہ طے کرکے فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ڈے کا ٹائٹل جیت لیا۔

تیمور من والا نے پری پیئرڈ اور محمد وقاص نے اسٹاک کیٹیگری جیت لی۔ لیڈیز ایونٹ لاہور کی فاطمہ کے نام رہا، حب ریلی آٹو کراس کے مقابلے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔

کراچی میں ہونے والی حب ریلی آٹو کراس میں حمزہ حامد نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کیا اور عمر کھوڑو کے ساتھ فاسٹیسٹ ٹائم آف دی ڈے کے ٹائٹل کےلیے سنسنی خیز جنگ میں کامیاب رہے۔

حمزہ حامد نے ایک اعشاریہ 7 کلومیٹر پر مشتمل ٹریک کا فاصلہ 58 اعشاریہ 28 سیکنڈز میں طے کیا۔

ریس میں پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں تیمور من والا جبکہ اسٹاک اے کیٹیگری میں محمد وقاص کامیاب رہے۔ خواتین ٹائٹل لاہور کی فاطمہ بنت اظہر نے جیتا۔

اس ایونٹ کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ٹریک کے سائیڈ پر کھڑے ہو کر دیکھا۔

ایونٹ کے اختتام پر انعامات تقسیم کیے گئے۔ حمزہ حامد کو ایک لاکھ جبکہ ہر کیٹیگری کے فاتح کو 25، 25 ہزار روپے انعام کا اعلان ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں