کراچی: تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار، پولیس

کراچی: تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار، پولیس


کراچی: پولیس نے تیسر ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیسر ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذہن سازی بھی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف دہشتگردی، ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں