کراچی: بیٹیوں نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کردیا


کراچی: پاک کالونی کے ایم سی فلیٹ میں بیٹیوں نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو تشدد کے بعد قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار کے قریب واقع کے ایم سی کے فلیٹ کے چوتھے فلور پر رہائش پذیر 50 سالہ محمد رحیم ولد عبدالرحیم کی تشدد زدہ لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی اور لاش کو کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جمعے کی شام 5 بجے کے قریب مقتول کی 2 بیٹیوں زینب اور اقراءنے آشنا شفیق کے ساتھ مل کر اپنی دونوں بہنوں اورایک بھائی کو باورچی خانے میں بند کرنے کے بعد اپنے والد محمد رحیم کو سر پر لوہے کے پانے اور سر دیواروں پر مار مار کر قتل کردیا اور اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے ایم سی کا ملازم تھاجب کہ ملزم شفیق فیصل آباد سے تعلق رکھتا ہے، مقتول کی بیٹوں نے ملزم شفیق سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کی تھی۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں