کراچی: بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14سال قید کی سزا

کراچی: بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14سال قید کی سزا


کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کے جج الیاس میمن نے متاثرہ خاتون کی موجودگی میں فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے ملزم کوثر عباس کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ دوران ٹرائل اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

واقعہ مارچ 2021 میں پیش آیا تھا اور ملزم کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ آج مجھے 3سال بعد عدالت سے انصاف ملا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر نشے کے لیے پیسے مانگا کرتا تھا، پیسے نہیں دیے تو اس نے مجھ پر تیزاب پھینک دیا جس سے میرا آدھا جسم جھلس گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں