کراچی کے سرد موسم میں بچوں کےگرم کپڑوں کی فرمائش پر غریب باپ نے تنگ آکر خودکشی کر لی۔
گزشتہ روز کورنگی ابراہیم حیدری کے رہائشی میر حسن نے خود کو آگ لگائی تھی، 35 سالہ میر حسن کو زخمی حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔
ول اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میر حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میر حسن 3 ماہ سے بے روزگار تھا اور مہنگائی سے تنگ تھا، میر حسن نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر روزگار فراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ متوفی کا ذریعہ معاش گدھا گاڑی چلانا تھا، متوفی نے پسماندگان میں 3 بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔