کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں لال بیگ دیکھ کر مہوش حیات کا پارہ چڑھ گیا


کراچی: 

اداکارہ مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں۔

مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کبھی اپنے دل کی بات کہنے میں ہچکچاتی نہیں ہیں اورشوبز کے علاوہ سیاسی و سماجی موضوعات اور عوامی مسائل پر  بھی کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔

مہوش حیات نے کراچی ایئر پورٹ پرموجود گندگی پر انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب کروانے کی کوشش کی ہے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتے ہوئے اسے قابل نفرت قرار دیا اور لکھا بدقسمتی سے کراچی ایئرپورٹ کا خواتین کے لیے مخصوص واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا یہاں تک کہ واش روم میں لال بیگ بھی دیکھے۔

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ایئر پورٹ کے واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کے لیے غیر صحت مند ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں آتے ہیں ہم انہیں یہ گندگی دکھا کر ان پر اپنے ملک کا پہلا تاثر کیا دینا چاہتے ہیں؟ بیت الخلا کی صفائی بنیادی سہولیات میں سے ایک سہولت ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں