کراچی آنے والی ٹرین جناح ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی آنے والی ٹرین جناح ایکسپریس حادثے کا شکار


لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہونے والی ٹرین جناح ایکسپریس کو روانگی کے چند منٹ بعد ہی مغل پورہ کے قریب حادثہ بیش آیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

ریلوے ذرائع کے مطابق 32 ڈاون جناح ایکسپریس جوہی لاہور جنکشن ریلوے اسٹیشن سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو ریلوے کالونی کے قریب ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔

ترجمان ریلویز نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جناح ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 4،5 اور 6 پٹری سے اتریں۔

ذرائع کا کہنا ہے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو آس پاس کے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث کوئی نقصان نہیں ہوا جب کہ پٹری کی بحالی اور ٹرین کی روانگی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں