ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں مرغی کا گوشت 500 روپے سے زائد فروخت ہورہا ہے جبکہ بغیر ہڈی کے گوشت 720 روپے سے زائد فروخت ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ سرکاری طور پر زندہ مرغی کی قیمت 138 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 214 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شہری ضرورت کے تحت مہنگے داموں مرغی کا گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔