کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

کراچی، لاہور اور صوابی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج


کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل بندش اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے، شہریوں کا شکوہ ہے کہ بجلی نہ ملنے کے باوجود بھارتی بل بھیجے جارہے ہیں۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے، بجلی کی بندش کے خلاف گزشتہ کئی روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی ہے، بجلی نہ ہونے کے باوجود بھاری بل بھیجے جاتے ہیں جس سے ہماری پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا کوئی وقت اور دورانیہ مقرر نہیں ہے، دن میں 4 سے 5 بار بجلی جاتی ہے، اپنی مرضی سے کبھی آدھا گھنٹہ تو کبھی ایک گھنٹے بجلی بحال کرنے کے بعد دوبارہ بند کردی جاتی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ 3 سے 4 دنوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی آجا ئے گی۔

دوسری جانب، کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار ہے اور آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شام سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، صبح کے وقت پارہ 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی گئی، جب کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

صوابی میں احتجاج

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیمیں اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

لاہور میں احتجاج

لاہو میں جماعت اسلامی کی جابن سے مہنگی بجلی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور ان کی اتحادی جماعتیں عوام پر بجلی کے بل کی صورت میں بم گرا رہی ہیں، نئے بجلی ٹیرف سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں، قومی بجٹ کی منظوری کے بعد مہنگائی کا فلٹر گیٹ کھل جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں