کتنے فیصد سعودی بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں؟

کتنے فیصد سعودی بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں؟


دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد بچوں پر مشتمل ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ سعودی عرب میں کتنے بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

تیز ترین ترقی کے اس دور میں انٹرنیٹ ہماری ضروریات زندگی میں شامل ہو چکا ہے دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ نہیں کیا جاتا۔ تاہم دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد بچوں پر مشتمل ہے اور اکثر اپنے بڑوں سے زیادہ مہارت سے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں کتنے بچے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے یہں اس حوالے سے اقوام متحدہ کے بچوں کے حوالے سے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ مملکت کے 90 فیصد بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

خیلجی عرب ممالک کے لیے یونیسیف کے عہدیدار الطیب آدم کے مطابق خلیجی ممالک میں 96 فیصد سے زیادہ بچوں کو ڈیجیٹل ایپس تک رسائی حاصل ہے اور سعودی مملکت میں 90 فیصد بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جب کہ انٹرنیٹ کے ذریعے معلومات کے حصول اور استعداد سازی کے لیے بچوں کے سامنے متعدد مواقع ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں میں انٹرنیٹ کے استعمال میں توجہ طلب حد تک اضافہ کووڈ 19 کے بعد ہوا ہے۔ اس رجحان سے بچوں کے لیے بڑے خطرات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ ڈیجیٹل سسٹم سے بچوں کے تحفظ کے وسائل نہ ہونے کے باعث صورتحال زیادہ گمبھیر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے انٹرنیٹ پر بچوں کی حفاظت کے لیے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ بین الاقوامی ضوابط کے عین مطابق ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ فیملی کونسل نے یونیسیف کے ماہرین کے تعاون سے بھی سعودی عرب کے قومی فریم ورک جیسا ایڈیشن تیار کیا ہوا ہے۔ اسی حوالے سے


اپنا تبصرہ لکھیں