بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ویڈیو سے ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھر سے زندہ ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ کترینہ کیف کچھ وقت سے منظرِ عام سے بالکل غائب اور بھارت میں موجود نہیں تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ آج جرمنی سے ممبئی پہنچیں، اس مرتبہ بھی انہوں نے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان کے حاملہ ہونے کی افواہوں کو پھر سے زندہ کردیا گیا۔
بھارت میں کترینہ کیف کی ان ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں ملبوس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا جہاں مداحوں نے ان کے لباس کے انتخاب پر سوال اٹھایا اور ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں کمنٹس کیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل سے بھی گزشتہ ہفتے ان گردشی خبروں سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔
وکی کوشل نے جواب دیا تھا کہ جب اچھی خبر ہوگی تب ضرور بتاؤں گا، جب بھی وقت آئے گا، ہم اعلان کرنے میں شرمائیں گے نہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اداکارہ کے حوالے سے ایسی ہی خبریں انٹرنیٹ اور کچھ میڈیا ویب سائٹس پر پھیلائی گئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کی پی آر ٹیم نے گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے غیر مصدقہ رپورٹنگ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ کترنہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی دسمبر 2021ء میں ہوئی تھی۔