کترینہ کیف کی شوہر کو نیند سے جگانے کی ویڈیو وائرل

کترینہ کیف کی شوہر کو نیند سے جگانے کی ویڈیو وائرل


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی شوہر کو نیند سے جگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کو نیند سے جگا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف بھوت کی آواز نکال کر ویکی کو پیار سے جگاتی ہیں لیکن ویکی کو انکی آواز سے بالکل بھی ڈر نہیں لگتا اور وہ دوباہ کمبل منہ پر اوڑھ کرسو جاتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے لال رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی تھی جس میں بہت حسین لگ رہی تھیں۔

اداکارہ کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں اس نے اپنی پہلی فلم بوم میں کام کیا ہے۔

کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں