بالی ووڈ اداکارسلمان خان کی اداکارہ کترنیہ کیف کے ساتھ نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی حالیہ قسط میں اداکارہ کترینہ نے اپنی نئی فلم ’فون بھوت‘ کی پروموشن کے حوالے سے شرکت کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف نے 90ء کی دہائی کے ایک مقبول گانے پر ڈانس کیا۔
وائرل ویڈیو کو دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
شو کے دوران سلمان خان نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کی تعریف کرنا شروع کی تو اداکارہ شرما گئیں۔
یاد رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ ٹائیگر زندہ ہے، میں نے پیار کیوں کیا اور پارٹنر جیسی ہِٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
دونوں اداکاروں کی اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ اگلے سال ریلیز ہوگی۔