کترینہ کیف بھی سلمان خان کی فٹنس کی دلدادہ


ممبئی: 

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بھی انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کی فٹنس کی دلدادہ نکلی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کسرتی جسم اور 6 پیکس کی وجہ سے پہچانے جانے والے دبنگ اداکار سلمان خان کا انڈسٹری میں کوئی ثانی نہیں۔ لیکن ان دنوں سلمان خان بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ وہ اکثر ورزش کے دوران کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں اور ساتھ ہی مداحوں کی رہنمائی کے لئے منفرد مکالمات بھی لکھتے ہیں

سلمان خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ورزش کرتے نظر آرہے ہیں۔ اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’اگر دکھانا ہے، ہرانا ہے، مارنا ہے تو محنت کرکے اپنا لیول بڑھا کے کام سے مارو کیوں کہ سخت محنت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

سلمان خان کے کسرتی جسم کو دیکھ کر اُن کے مداح دیوانے تو ہیں ہی تاہم اب کترینہ کیف بھی سلو میاں کے جسمانی خدو خال کی شیدائی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں دبنگ خان کو فٹنس آئیکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی اداکار کا تن سازی کے لئے پر جوش ہونا بہت متاثر کن عمل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ماہرانہ انداز میں ورزش کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں