’کبھی آئیے ہمارے بہنوئی کے ساتھ‘، فوٹوگرافر کی پرینیتی سے دلچسپ گفتگو

’کبھی آئیے ہمارے بہنوئی کے ساتھ‘، فوٹوگرافر کی پرینیتی سے دلچسپ گفتگو


نوبیاہتا دلہن پرینیتی چوپڑا کو آج ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، وہ بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں۔

ایک فوٹوگرافر نے ان سے کہا کہ اگلی بار خاوند راگھو چڈھا کو بھی ساتھ لے کر آئیں تاکہ فوٹو سیشن ہوسکے۔

فوٹوگرافر نے نہایت دلچسپ انداز میں کہا کہ ‘کبھی آئیے ہمارے بہنوئی کے ساتھ’۔

پرینیتی چوپڑا نے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا ‘ٹھیک ہے’۔

فوٹوگرافر دوبارہ گویا ہوا ‘بہنوئی کو بولنا ہم نے یاد کیا ہے’۔

پرینیتی بھی اس گفتگو سے لطف اندوز ہو رہی تھیں، انہوں نے جواباً کہا ‘میں ابھی بولوں گی’۔

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی پچھلے مہینے راجستھان میں ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں