لاہور:
بھارت کے کھلاڑیوں نے خوبصورت ریڈ کرکے پوائنٹس حاصل کئے،بھارتی جاپھیوں نے جرمن کھلاڑیوں کو بے بس کردیا اور شائقین کبڈی سے بھرپور دادوصول کی، شائقین کبڈی کی بڑی تعداد نے پنجاب اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔
دن کے دوسرے مقابلے میں ایران نے انگلینڈ کو 57-27 سے قابو کرلیا، اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری بھی پنجاب اسٹیڈیم میں موجود رہے، سیکریٹری اسپورٹس پنجاب احسان بھٹہ، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ اورکبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے ان کا اسٹیڈیم آمد پر پرتپاک استقبال کیا، انھوں نے میچ جیتنے پر ایرانی ٹیم کو مبارکباد دی۔
پنجاب اسٹیڈیم میں پہلا میچ سہ پہر 3 بجکر30 منٹ پر آسٹریلیا اور آذربائیجان کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ شام4 بجکر45 منٹ پر انگلینڈ اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا، دن کے تیسرے مقابلے میں سیرا الیون اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔