لاہور:
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر ریڈ سے میچ کا آغاز کیا، پاکستانی ریڈرز لالہ عبید اللہ کمبوہ، عرفان مانا، بلال محسن، شہرام بھٹو، کلیم اللہ جٹ نے خوبصورت حملے کرکے پوائنٹس حاصل کیے جبکہ جاپھی شانی بسرا، مشرف جنجوعہ، ظفر چینی نے جاندار جپھے ڈال کر آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بے بس کردیا اور پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ہی واضح برتری حاصل کرلی۔
دوسرے میچ میں بھارت نے سخت مقابلے کے بعد ایران کو 39-50 سے ہرا دیا، بھارتی کھلاڑی وینے کھتری کو بہترین ریڈر جبکہ ارش جھولا کو بہترین جاپھی کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ تیسرے میچ میں جرمنی نے سیرالیون کو 14-43 سے بآسانی ہرادیا۔
13 فروری کو ہونے والے مقابلوں کے مطابق پول اے میں بھارت اور ایران نے6، 6، جرمنی نے 4، انگلینڈ نے 2 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ سیرالیون نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔
پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا 4،4، کینیڈا کے 2 پوائنٹس ہیں جبکہ آذربائیجان کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی جب کہ اسی طرح پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا جبکہ پول اے میں بھارت اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
14 فروری کو ظہور الہٰی اسٹیڈیم گجرات میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ بھارت اور برطانیہ کے مابین سہ پہر 3بج کر 45منٹ پر ہوگا۔