کبریٰ خان کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

کبریٰ خان کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ مغربی لباس پہنی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا تھا، جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ میرے لیے ایکٹنگ یہ نہیں کہ بچی بن کر رہوں،میں بولڈ کردار بھی کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لڑکا بننا پڑا تو وہ بھی بنو گی، اداکار کے لئے یہ نہیں ہوتا کہ وہ ایک قسم کا کردار ہی ادا کرے، میں ہرچیز کرنا چاہتی ہوں اور پسند کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں