کبریٰ خان کا روزے میں صبر، برداشت اور رحم دلی کا پیغام


پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے روزے میں صبر، برداشت اور رحم دلی سے پیش آنے کا پیغام دیا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پیغام میں کہا کہ رمضان میں ایک دوسرے کا ساتھ ایثار و محبت سے برتاؤ کریں۔

کبریٰ خان نے لکھا کہ کہ ’مودبانہ یاد دہانی ہے! ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، ہم روزہ اپنے خدا کے لیے رکھتے ہیں، ہمیں کوئی حق نہیں کہ بھوک کی وجہ سے چڑچڑے ہوکر اپنا غصہ کسی اور پر اتاریں‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ’رمضان میں اللہ تعالیٰ کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے، رمضان صبر، برداشت اور حوصلہ افزائی کا نام ہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ’اگر آپ اللہ کے خاطر روزہ رکھتے ہیں، پرہیزگاروں کی طرح عمل کرتے ہیں لیکن دوسروں کیلئے مشکل کھڑی کرتے ہیں تو پھر آپ کو سوچنا چاہیے کہ آپ روزہ کیوں رکھتے ہیں‘۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ’آخرکار ہم سب انسان ہیں، ہم سب میں عیب ہیں، کم از کم ہم جو کرسکتے وہ ہے اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش‘۔

آخر میں اداکارہ لکھتی ہیں کہ ’اپنے والدین، دوستوں، ہمسایوں، ساتھیوں اور اردگرد کے سب لوگوں سے رحم دلی اور برداشت کے ساتھ پیش آئیں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں