کاگیسو ربادا نے مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی


جوہانسبرگ: 

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسوربادا نے بھی پاکستان سپر لیگ کا مستقبل میں حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں شائقین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے 24 سالہ ربادا نے کہاکہ میں نیشنل ڈیوٹی اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 5 میں حصہ نہیں لے سکا، مگر مستقبل میں اس ایونٹ میں کھیلنا پسند کروں گا، مجھے امید ہے کہ ایک دن اس کا حصہ ضرور بنوں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں