وسطی افریقی ملک کانگو میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین کو حادثہ پٹڑی سے اتر جانے کے باعث پیش آیا۔
کانگو کے وزیر برائے انسانی حقوق نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین کو حادثہ جنوب مشرقی صوبے تنگانیکا کے علاقے میی بریدی میں رات تین بجے پیش آیا۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید کا اظہار کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 50 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 23 افراد زخمی بھی ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے کیونکہ ابھی لوگ ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔