بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر بنادیا گیا۔
نئی دہلی سے خبر ایجنسی کے مطابق کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کو اپوزیشن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ راہول گاندھی پارلیمنٹ میں بھارتی عوام کی مضبوط آواز ہوں گے۔
کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے مطابق راہول گاندھی اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت ہر وقت جوابدہ رہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں پارلیمانی لیڈر کا عہدہ 10 سال سے خالی تھا۔