کانز فلم فیسٹیول ریڈ کارپٹ کی میزبان کتّے کے سپرد

کانز فلم فیسٹیول ریڈ کارپٹ کی میزبان کتّے کے سپرد


دنیا کے قدیم ترین اور بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ’کانز فلم فیسٹیول‘ کا میلہ آئندہ ہفتے 14 مئی سے فرانس میں شروع ہو رہا ہے جو 25 مئی 2024 تک جاری رہے گا۔

تاہم اب مختلف میڈیا آ آؤٹ لیٹس کی جانب سے اس کا نام سامنے آگیا جو ریڈ کارپٹ پر معروف شخصیات کے انٹرویو کے فرائض انجام دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’اناٹومی آف اے فال‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اسٹار میسی (کتا) رواں سال ’کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کے انٹرویو لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار میسی ایک خصوصی 360 ڈگری مائکروفون اور کیمرہ اپنی پیٹھ پر نصب کرکے مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کریں گے جبکہ مزاحیہ اداکار رافیل میزراہی ان کا ساتھ دیں گے۔

دریں اثنا، ان خصوصی انٹرویوز کے مختصر کلپس فرانسیسی چینلز اور ٹک ٹاک پر بھی شیئر کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسٹار کتے میسی نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’اناٹومی آف اے فال‘ میں اپنی اداکاری سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اس کے علاوہ اس سے قبل کانز میں اپنی بہترین پرفارمنس کے لیے بیسٹ پام ڈاگ کا اعزاز بھی جیت چکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں