پاکستانی کامیڈین شفاعت علی نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی۔
کامیڈین شفاعت علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دوستوں اور مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمد اللّہ میں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس مشکل گھڑی میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور مجھے مدد کی پیش کش کرتے رہے‘
شفاعت علی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میری صحتیابی کے لیے آپ سب کے دعائیہ پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس کے لیے میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا۔
دوسری جانب شفاعت علی نے زندگی کی اہمیت بتاتے ہوئے معنی خیز پیغام لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور ہر نیا دن ہمارے لیے اللّہ کی طرف سے ایک بونس ہے اس کے لیے اپنے رب کا شکریہ ادا کریں اور اپنے خوابوں کو پورا کریں۔‘
واضح رہے کہ شفاعت علی نے رواں ماہ 7جون کو اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُنہیں کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد اُنہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔