کامران اکمل کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز جلد یقینی بنانے کا مطالبہ


وکٹ کیپر کامران اکمل نے پی ایس ایل میچز کے بقیہ میچز جلد یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز کے ساتھ کرکٹ کا آغاز اب پاکستان میں کردینا چاہیے، کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہمیں خود بھی احتیاط کرنا ہوگی، یقین ہے کہ پی سی بی بھی کھلاڑیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے کرتمام انتظامات کرے گا۔ کرکٹ میں واپسی کےلیے بے تاب اور ہر طرح سے تیار ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ لاک ڈاون میں فٹنس پر بہت کام کیا ہے تاکہ میدان میں جاکر ایشو نہ ہو، بورڈ کے پاس اب اچھا موقع ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں پاکستان سپرلیگ کے باقی چار میچزکی بھی پلاننگ کرے۔ کامران اکمل کے مطابق وہ ناامید نہیں، قومی ٹیم میں واپسی کے لیے اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں