کالی دال


شمالی بھارت سے مشرقی دستر خوان میں شامل ہونے والی کالی دال گرم مسالے، املی کی چٹنی اور ملکہ مسورکےبہترین امتزاج سےبنی خوشبوداراور لذیذ ڈش ہے جسے ماں کی دال بھی کہا جاتا ہے۔ اپنےمہکتے ہوئے شاندار ذائقے کی بدولت دستر خوان کی زینت سمجھی جاتی ہے۔

 اجزاء

    • تیلچار سے پانچ کھانے کے چمچ
    • پیاز کٹی ہوئیدو عدد
    • دار چینیایک عدد
    • کالی مرچایک چائے کا چمچ
    • بڑی الائچیایک عدد
    • گول سرخ مرچآٹھ سے دس عدد
    • لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر، کٹے ہوئےایک سے دو عدد
    • مسور کی کالی دال، بھگوئی ہوئیایک کلو گرام
    • نمکحسب ذائقہ
    • گرم مسالاایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • پانیحسب ضرورت
    • املی کی چٹنیایک کھانے کا چمچ

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل کو گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں دارچینی، کالی مرچ، بڑی الائچی، گول سرخ مرچ اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں بھگوئی ہوئی ملکہ مسور یعنی کالی مسور کی دال ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں نمک، گرم مسالا اور پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مزید بھونیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکنا دے کر دھیمی آنچ پر دس منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں املی کی چٹنی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • مزے دار مہکتی ہوئی کالی دال تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں