کالم میں بے بنیاد الزامات؛ عطا الحق قاسمی اور جنگ گروپ پر 10 لاکھ روپے ہرجانہ

کالم میں بے بنیاد الزامات؛ عطا الحق قاسمی اور جنگ گروپ پر 10 لاکھ روپے ہرجانہ


اسلام آباد ہائی کورٹ نے جنگ اخبار میں لکھے گئے ایک کالم میں سابق سفیر شیر افگن پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر سینئر کالم نگار عطا الحق قاسمی اور ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ پر 10 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے سابق سفیر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا کہ کالم لکھنے والے عطا الحق قاسمی 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ جنگ گروپ اور جنگ گروپ آف نیوز پیپر کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمٰن بقیہ 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں گے، عطا الحق قاسمی اور جنگ گروپ جنگ اخبار میں معذرت چھاپنے کے پابند ہوں گے۔

عطا الحق قاسمی نے یکم مئی 2008 کو چھپنے والے کالم میں شیر افگن پر الزامات عائد کیے تھے۔

کالم میں کہا گیا تھا کہ 1999 میں شیر افگن بھارت میں موجود پاکستانی سفارتخانے کی ایک عمارت کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں بیچنا چاہتے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں