کالعدم بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا

کالعدم بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا


کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا۔

نواز رند کی موت ہمسایہ ملک میں پراسرارحالات میں ہوئی، عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا۔

نوازعلی رند 2014 سےبی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا اور سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

گلزار امام شمبےکی گرفتاری سےعسکریت پسندگروپوں میں پھوٹ پڑگئی ہے اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اےایس کوبھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

گھیرا تنگ ہونے سے دہشتگرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈر مارنے لگیں، کچھ دن قبل جماعت الاحرارکا کمانڈرسربکف مہمند بھی ایسےحالات کا شکار ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں