کراچی:
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 167روپے سے نیچے آگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرگئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 167روپے سے نیچے آگئی۔
پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 39 پیسے کم ہوئی اورڈالر 166 روپے 87 پیسے پر بند ہوا، دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کی کمی ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 167روپے پر بند ہوا۔