کارتک آریان کی نئی فلم کا پہلا پوسٹر دیکھ کر مداح حیران

کارتک آریان کی نئی فلم کا پہلا پوسٹر دیکھ کر مداح حیران


بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے اپنی نئی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’چندو چیمپئن‘ کے ڈائریکٹر کبیر خان ہیں اور یہ فلم 14 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی کہانی ایک کھلاڑی کے عزم کی ہے، یہ فلم فری اسٹائل تیراکی میں بھارت کے پہلے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ مرلی کانت پیٹکر کی زندگی پر مبنی ہے۔

فلم کے پوسٹر میں کارتک آریان کی باڈی دیکھ کر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں