کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل

کارتک آریان کا مداحوں کو سرپرائز ، ویڈیو وائرل


بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار کارتک آریان نے ممبئی کی میٹرو میں سفر کرکے مسافروں کو سرپرائز دے دیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کروڑوں روپے کی گاڑیاں اپنی ملکیت میں رکھنے والے بھارتی اداکار کارتک آریان کی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گردش کر رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہیں ممبئی کے ٹریفک سے پریشان ہوکر میٹرو سروس استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں اداکار کو سیاہ جینز اور ٹی شرٹ میں ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماسک کے باوجود مداح میٹرو ٹرین میں سوار اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھ کر پہچان جاتے ہیں۔

ان کے مداحوں نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور اداکار کے ساتھ تصاویر بنواتے نظر آئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں